مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان طالبان کے خلاف لڑائی کے لیے بھارت سے 4 جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا۔ افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوزائر محمد حنیف اتمار اختتام ہفتہ پر نئی دہلی پہنچ رہے ہیں تاکہ روسی ساختہ ایم آئی 25 ہیلی کاپٹرز کے افغانستان منتقلی کے معاملے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک ٹوئیٹر پیغام کے مطابق اتمار بھارتی رہنماوں سے دہشت گردی اور ایئرفورس کے لیے پروزوں کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ محدود پیمانے کا معاہدہ یقینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے کابل کی اتحادیوں کی تلاش اور پاکستان سے ناراضگی کا عندیہ بھی ملتا ہے ۔2011میں افغان بھارت معاہدے کے بعد سے یہ افغانستان کو بھارت کی جانب سے ملنے والی پہلی فوجی امداد ہے جس پر پاکستان نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔
اجراء کی تاریخ: 6 نومبر 2015 - 21:29
افغانستان طالبان کے خلاف لڑائی کے لیے بھارت سے 4 جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا۔