مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ملین ماسک مارچ کے دوران شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق لندن میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پارلیمنٹ اسکوائر میں جمع ہوئی۔ پولیس نے شرکا کو آگے بڑھنے سے روکا تو احتجاج ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے مشتعل ہو کر پولیس پر پیٹرول بم و کریکر پھینکے اور پولیس کی ایک گاڑی کو آگ بھی لگادی جبکہ مظاہرین کی جانب سے دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزام میں مظاہرے میں شریک 50 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اجراء کی تاریخ: 6 نومبر 2015 - 20:52
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ملین ماسک مارچ کے دوران شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔