حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی قوم کے نئے انتفاضہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے نئے انتفاضہ نے اسرائيل کو غافلگیر بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی قوم کے نئے انتفاضہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے نئے انتفاضہ نے اسرائيل کو غافلگیر بنادیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے علماءمقاومت  کی عالمی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں آجکل جو کچھ گزر رہا ہے اس سے واضح ہوگیا ہے فلسطینی قوم کا جذبہ بہت بلند و بالا اور قابل قدر ہے اور ہم اپنی تمام وسائل سے فلسطینی عوام کی حمایت کریں گے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کے نئے انتفاضہ نے صہیونیوں کو غافلگیر بنادیا ہے اور اس انتفاضہ سے اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔