مہر خـررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بحران کے سلسلے میں امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بدھ کے روز امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کی خواہش پر ہواجس میں شام کے تنازعہ سے متعلق سیاسی حل کیلئے عالمی کوششوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ روس نے گزشتہ ماہ سے شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 نومبر 2015 - 21:21
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بحران کے سلسلے میں امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔