روس نے داعش دہشت گردوں کی جانب سے جنگی جہازوں کے اغوا کے خطرات کے پیش نظر شام ميں اینٹی ایئر کرافٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے داعش دہشت گردوں کی جانب سے جنگی جہازوں کے اغوا کے خطرات کے پیش نظر شام ميں اینٹی ایئر کرافٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ شام کے ہمسایہ ممالک کے جنگی جہازوں کو داعش اغوا کرکے شام میں روسی فوج کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں لہذا اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے روس شام میں اینٹی ایئر کرافٹ نصب کرےگا۔ روس کا کہنا ہے کہ روس نے شام میں صرف جنگی جہاز ہی نہیں بھیجے بلکہ میزائل سسٹم بھی شام میں نصب کیا ہے۔