اجراء کی تاریخ: 3 نومبر 2015 - 19:06

آسٹریلیا نے 12 ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دینے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذڑائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا نے 12 ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دینے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آسٹریلوی وزیر نے اردن میں واقع مہاجر کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن شام کی سرحد کے ساتھ اردن میں واقع مہاجر کیمپ پہنچے جہاں سے بارہ ہزار شامی شہری آسڑیلیا لے جائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سخت سرحدی پالیسی کے تحت ہی آسٹریلیا اس قابل ہوگا کہ غیرقانونی طریقے سے آسٹریلیا پہنچنے والوں کی حوصلہ شکنی کرکے شامی مہاجرین کی مدد کرسکے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے آٓسٹریلوی وزیر کو اس طریقہء کار سے آگاہ کیا جس کے تحت بارہ ہزار پناہ گزینوں کو منتخب کرکے آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔