امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکی کمانڈوز شام بھیجنے کا مقصد بشار الاسد کے خلاف جنگ کرنا نہیں بلکہ کمانڈوز داعش کے خلاف لڑنے کے لئے شام بھیجے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکی کمانڈوز شام بھیجنے کا مقصد بشار الاسد کے خلاف جنگ کرنا نہیں بلکہ کمانڈوز داعش کے خلاف لڑنے کے لئے شام بھیجے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور 65 دیگر ممالک نے اتحاد تشکیل دیا تھا تاکہ داعش کو شکست دیں اور دنیا کو داعش کے خطرے سے بچا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ داعش کے ہیڈ کوارٹرز عراق اور شام میں موجود ہیں پھر بھی وہ افغانستان، ایران اور لیبیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔