چین کی وزارت خا رجہ کے ترجمان لو کینگ نے امریکی بحریہ کی جانب سے چینی جزیرے نانشا کے قریب گشت کو خطے کے استحکام اور امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خا رجہ کے ترجمان لو کینگ نے امریکی بحریہ کی جانب سے چینی جزیرے نانشا کے قریب گشت کو خطے کے استحکام اور امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ لو کینگ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکی اشتعال انگیز اقدام کی بھر پور مخالفت کرتا ہے، امریکی بحری جہا ز لیزل کا چین کے جنوبی سمندر میں واقع نانشا جزیرے کے قر یب 12ناٹیکل مائلز کے فا صلے سے گزرنا انتہائی اشتعال انگیز اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بحری جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر اس علاقے میں داخل ہوئے جس کی متعلقہ حکام نے نگرا نی کرتے ہوئے سخت تنبیہ بھی کی تھی۔ چین متعدد مرتبہ نانشا جزیرے اور اس سے ملحقہ پانیوں کو اپنا حصہ قرار دے چکا ہے۔