مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے بحران کے حل کی تلاش کے سلسلے میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمعہ کومذاکرات ہوں گے۔ جمعہ کو ویانا میں ہونے والے یہ مذاکرات شامی بحران کے حل کی کوششوں کے لیے انتہائی اہم خیال کیے جا رہے ہیں ان مذاکرات کے دوران شامی خانہ جنگی کے اختتام اور وہاں ایک عبوری حکومت کے قیام پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں یورپی ممالک، امریکہ اورایران بھی شرکت کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اکتوبر 2015 - 02:22
شام کے بحران کے حل کی تلاش کے سلسلے میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمعہ کومذاکرات ہوں گے۔