مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے ایک حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 7 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شمال مشرقی جانب واقعہ انگوراڈا کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ رواں سال یکم جولائی کو بھی افغان حدود سے انگوراڈا کے مقام پر پاکستانی حدود میں فائرنگ اور راکٹ حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2015 - 17:34
پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے ایک حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 7 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔