مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر ولادمیر پوتن نے ٹیلی فون پر شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے 4 ملکی مذاکرات سمیت شام کے بحران کے حل سے متعلق تمام معاملات پر غور کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکہ، روس، سعودی عرب اورترک وزرائےخارجہ کےدرمیان گزشتہ ہفتے ویانا میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2015 - 16:24
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر ولادمیر پوتن نے ٹیلی فون پر شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔