مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کرکے زلزلے پر اظہار افسوس کیا جب کہ مدد کی بھی پیش کش کی۔ وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور پاکستانی حکومت اور عوام سے اپنے ملک کی حکومت اور عوام کی ہمدردی کا اظہار کیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ہندوستان کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے جہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سروس روک دی گئی اور جموں و کشمیر میں ٹیلیفون لائن نیز بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے، تاجیکستان، قرقیزستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔
اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2015 - 16:07
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کرکے زلزلے پر اظہار افسوس کیا جب کہ مدد کی بھی پیش کش کی۔