مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں چوہوں نے قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے جب کہ انتظامیہ اس مسئلے سے نمٹنے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے جہاں دنیا بھر کی جدید سے جدید ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن دنیا کے اس سپر پاور ملک کے اہم شہر پر چوہوں نے قبضہ کرلیا ہے جن کو ختم کرنے میں انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے، نیو یارک شہر میں چوہے اس قدر بے خوف اور دلیر ہوگئے ہیں کہ سڑکوں اور پارکوں میں دندناتے پھر رہے ہیں اور لوگوں کا جینا دو بھر کردیا جس کی وجہ سے لوگوں نے پارکوں میں جانا چھوڑديا ہے۔ ایک سروے کے مطابق صرف نيويارك شہر میں چوہوں کی آبادی 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے لیکن انتظامیہ ان پر قابو پانے میں ناکام ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2015 - 18:50
امریکی شہر نیویارک میں چوہوں نے قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے جب کہ انتظامیہ اس مسئلے سے نمٹنے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے۔