مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سیاہ فاموں اور دیگر رنگین فام شہریوں کے ساتھ امریکی پولیس کے متعصبانہ رویئے اور تشدد کے خلاف سیکڑوں افراد نے شیکاگو سٹی میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین پولیس سربراہوں کے عالمی اجلاس کے موقع پر مک کورمک کنوینشن سینٹر کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے اس عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے سےروک دیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مظاہرین مک کورمک کنوینشن سینٹر میں داخل ہوکر اجلاس کو درھم برھم کرنا چاہتے تھے۔ جبکہ مظاہرین نے پولیس کے اس دعوی کی تردید کی ہے۔ امریکی پولیس نے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ متعصبانہ رویئے اور تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے چھیاسٹھ افراد کو گرفتاکرلیا ہے۔ پولیس کے متعصبانہ رویئے اور سیاہ فاموں پر تشدد کے خلاف ایسے ہی مظاہرے نیویارک میں بھی کئے گئے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2015 - 18:04
امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔