مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مستعفی حکومت کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے عدن شہر کی مرکزی جیل پر حملہ کیا ہے۔ یمن کی مستعفی حکومت کے ان حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد نے یہ حملہ رات کے وقت کیا ہے۔ یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن کے بعض علاقوں پر القاعدہ کے دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ واضح رہے کہ جن دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیے عدن کی مرکزی جیل پر القاعدہ کے مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ان پر اگست کے مہینے میں عدن شہر کے سابق گورنر ہاؤس کی عمارت پر حملے کا الزام ہے۔ اس حملے کے دوران چار افراد مارے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کے اندر موجود حکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2015 - 18:02
یمن کی مستعفی حکومت کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے عدن شہر کی مرکزی جیل پر حملہ کیا ہے۔