اجراء کی تاریخ: 24 اکتوبر 2015 - 06:15

جرمنی نے واضح کردیا ہے کہ جو حقدار نہیں اسے واپس جانا ہوگا، صرف حقدار تارکین وطن ہی پناہ حاصل کرپائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی نے واضح کردیا ہے کہ جو حقدار نہیں اسے واپس جانا ہوگا، صرف حقدار تارکین وطن ہی پناہ حاصل کرپائیں گے۔ جنوبی جرمنی میں مہاجرین کے رجسٹریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر جرمن وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو صرف بہتر زندگی کی خاطر یورپ کا رخ کررہے ہیں انہیں واپس جانا ہوگا۔ جنگ زدہ علاقوں کے تارکین وطن یا جنہیں اپنے ممالک میں جان کا خطرہ لاحق ہو صرف ایسے تارکین وطن ہی پناہ حاصل کرنے کےحقدار ہونگے۔ دوسری جانب چیک ریپبلک کو تارکین وطن کو ابتر حالت میں رکھنے اور اسلام مخالف بیانات پر تنقید کا سامنا ہے جبکہ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے وہ اسلامک فنڈامینٹلزم کے بیان پر قائم ہیں اور کسی بیرونی دباؤ کے پیشِ نظر اسے تبدیل نہیں کریں گے۔