مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اسرائیل اور فلسطین کو خطے میں تناؤ کم کرنے پر زور دیا۔ برلن میں جرمن چانسلر اور صیہونی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات سے قبل نیتن یاہو کے ہولوکاسٹ اور فلسطینی مفتی سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی مفتی نے ہٹلر کو ہولوکاسٹ پر قائل کیا۔ اینجلا مرکل کا نیتن یاھو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے ہولوکاسٹ کا ذمہ دار کون تھا، انکا کہنا تھا کہ تاریخ سے متعلق خیالات کو تبدیل کرنے کی کوئی معقول وجہ معلوم نہیں ہوتی، ہولوکاسٹ کی ذمہ داری جرمنوں پر عائد ہوتی ہے۔
ملاقات کے دوران چانسلردفتر کےسامنے سیکڑوں افراد نے نیتن یاھو کیخلاف احتجاج کیا۔