مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکہ سب سے بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیرمین باب کورکر اور دیگر حکام سے ملاقات میں نواز شریف نے انھیں بھارت کو امن کے لئے پیش کی گئی تجاویز سے آگاہ کیا اور امریکی کانگریس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خلاف مدد پر شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اپنے ابتدائی مقاصد حاصل کرچکا ہے اور اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2015 - 02:55
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکہ سب سے بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔