مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے نے افغان فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں کے نتیجے 30افراد ہلاک ہوگئے جن میں 20 طالبان دہشت گرد اور 10سکیورٹی اہلکارشامل ہیں۔
افغان حکام کے مطابق 300 طلبان دہشت گردوں کی جانب سے صوبہ ہلمند کے علاقے لشکر گاہ کے نزدیک فورسز کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد اور 10پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گرد 2پولیس اہلکار اور 2فوجیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔