مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور اسٹریٹجک پالیسی سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں ایران اور لبنان کا نظریہ یکساں اور مشترک ہے اور دونوں ممالک شام میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ لبنان کا علاقائی سطح پر اہم نقش ہے لبنان اور ایران گہرے دوستانہ اورتاریخی روابط ہیں ۔ لبنان کو بھی دوسرے ممالک کی طرح صہیونیوں اور دہشت گردوں کا خطرہ ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ لبنان کے عوام بڑے بہادر عوام ہیں جنھوں نے متعدد جنگوں میں اسرائیل کو شکست سےدوچار کیا لبنانی عوام کے حوصلے بہت بلند اور قابل قدر ہیں لبنان عرب ممالک میں ایک ممتاز ملک ہے۔
اس ملاقات میں لبنان کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی ٹھوس اور بھر پور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام اور لبنانی حکومت، ایران کی بروقت امداد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایک باثبات ،منطقی اور بااصول ملک ہے ، ایران نے پابندیوں کے سائے میں خاطرہ خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ ممالک کی مدد ایران کا قابل قدر اقدام ہے۔