اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2015 - 00:20

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف میں سیاسی سوچ کا فقدان ہے ورنہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر امریکہ کا سفر کرتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف  میں سیاسی سوچ کا فقدان ہے ورنہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر امریکہ کا سفر کرتے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگروزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر امریکہ جاتےتو بہترہوتا لیکن نواز شریف میں سیاسی سوچ نہیں پائی جاتی تاہم وزیراعظم نواز شریف کو دورہ میں بھارت کے حوالے سے امریکہ کو آگاہ کرنا چاہیے جب کہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور پاک ایران گیس منصوبے پر بھی بات کرنی چاہیے۔