مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کھترکا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنا ہے تو انہیں گائے کا گوشت کھانا چھوڑنا ہی ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق ایک انٹرویو میں منوہر لعل کا کہنا تھا کہ مسلمان بھار ت میں رہ سکتے ہیں لیکن ان کو گائے کا گوشت کھانا چھوڑنا ہی ہوگا ۔گائے کا گوشت چھوڑ دینے سے مسلمان ہندوؤں کے مذہبی عقائد کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دادری واقعے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔منوہر لعل نے دعوی ٰکیا کہ مرنےوالے شخص نے گائے سے متعلق بیہودہ جملے کہے جس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی او رانہوں نے اس پر حملہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں آزادی ہوتی ہے لیکن اس کی حد ہوتی ہے،آزادی اتنی ہونی چاہیے کہ اس سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے ۔گائے کا گوشت کھانے سے دوسری کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اوربھارتی آئین کے مطابق بھی ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں جس سے دوسرے کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔
اجراء کی تاریخ: 16 اکتوبر 2015 - 12:52
ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کھترکا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنا ہے تو انہیں گائے کا گوشت کھانا چھوڑنا ہی ہوگا ۔