مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری میں وہابی دہشت گرد تنظیم نے دو بم کئے جن کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری کی مسجد میں اس وقت یکے بعد دیگر 2 خودکش دھماکے ہوئے جب نماز کی ادائیگی جاری تھی۔ دھماکوں کی شدت اس قدر تھی کہ نمازیوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں دھماکوں کے فوری بعد 42 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ کئی زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد بھگدڑ مچنے کی صورت میں مسجد میں ہی نصب دوسرا دھماکہ ہوگیا۔واضح ر ہے کہ نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سر گرم ہے جو خود کش بم دھماکوں میں ملوث رہتی ہے۔سعودی عرب کے حامی وہابیوں نے دنیا بھر میں تباہی پھیلا رکھی ہے۔