مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں آیت اللہ جوادی آملی نے وزیر صحت کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ آل سعود کے ہاتھوں حرمین شریفین کی حرمت اور تقدس خطرے میں ہے لہذا مسلمانوں کو سنجیدگی کے ساتھ چاہیے کہ وہ حرمین شریفین کو آل سعود کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کرانے کی تلاش و کوشش کریں۔
آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ آل سعود کو معلوم ہونا چاہیے کہ کعبہ اہرام مصر کے مانند نہیں ہے کعبہ مطاف اور مسلمانوں کا قبلہ ہے اور مسلمانوں کو شب و روز کعبہ کے ساتھ کام ہے ۔
آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ ہماری زندگی کا تعلق کعبہ سے ہے ہماری موت و حیات کعبہ کے ساتھ ہے ہماری زندگی کعبہ کے ساتھ اور ہماری موت بھی کعبہ کے ساتھ ہے۔
انھوں نے کہا کہ آل سعود جو حرمین شریفین کے خادم ہونے کا دعوی کرتے ہیں وہ ایک غریب مسلمان ملک یمن کو 6 ماہ سے اپنی جارحیت ، بربریت اور ظلم و ستم کا شکار بنا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کعبہ امن کی جگہ ہے اور کعبہ کا اختیار ظالم و جابر بادشاہوں کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے۔
کعبہ آل سعود کے ناپاک ہاتھوں میں گرفتار ہے کعبہ کو آل سعود کے چنگال سے آزاد کرانا چاہیے اور حرمین شریفین کا انتظام مسلمان ممالک کی کونسل کے ہاتھ میں ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ آل سعود کفا قریش اور بنی امیہ کی پالیسی پر گامزن ہیں اور وہ کعبہ اور حرم نبوی (ص) کو تجارت کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔