مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی جنگی جہازوں نے ابوبکر بغدادی کے قافلہ پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابوبکر بغدادی کے قافلہ پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ الانبار کی طرف داعش کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت کے لئے جارہا تھا ۔ عراقی ذرائع کے مطابق فضائی حملہ الکرابلہ علاقہ میں ہوا جس کے بعد ابوبکر بغدادی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 اکتوبر 2015 - 18:19
عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی جنگی جہازوں نے ابوبکر بغدادی کے قافلہ پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔