اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2015 - 12:19

پاکستان کے علاقہ شیخوپورہمیں خان پور نہر کے قریب سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں القاعدہ کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شیخوپورہمیں  خان پور نہر کے قریب سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں القاعدہ کے 5 دہشت گرد ہلاک  ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کاشف کو ریکوری کے لئے لاہور سے شیخوپورہ لے جایا جا رہا تھا کہ خان پور نہر کے قریب ریلوے کراسنگ کے پاس 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے کاشف کو چھڑانے کے لئے پولیس نفری پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں کاشف اور اس کے 4 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سےکلاشنکوف، پستول اور اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔ لاشوں کو شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔ کاشف پنجاب میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔