مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے وزیر خارجہ صباح خالد احمد الصباح نے جرمنی کے وزیر خارجہ اشٹائن مایر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت اور خلیج فارس کے دیگر عرب ممالک ایران کے ساتھ گفتگو کے لئے آمادہ ہیں۔
کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک ایران کے ساتھ ایک ہمسایہ ملک کے عنوان سے مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں۔ کویت کے وزير خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ ان مذاکرات سے خطے میں پائدار امن و ثبات قائم کرنے میں مدد ملےگی۔
ذرائع کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک کے حکمرانوں کی حکمرانی کا دار و مدار امریکہ کے رحم و کرم پر ہے اور امریکہ اپنے اتحادیوں کو اپنے مفادات کے لئے قربان کرنا جانتا ہے۔ خلیج فارس کے عرب ممالک کا دہشت گردی کے فروغ میں بھی بہت بڑا ہاتھ ہے اور خلیجی ریاستوں کا افغانستان ،پاکستان ،عراق، شام، لیبیا اور مصر میں عدم استحکام پیدا کرنے میں اہم کردار ہے ۔