مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی حکام ملوث نہیں جب کہ ایسے الزامات غیر ذمہ دارانہ رویئے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے حملے میں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کےملوث ہونے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں کیوں کہ قندوز حملے میں پاکستانی سکیورٹی حکام ملوث نہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان قندوز حملے کی مذمت کرچکا ہے جب کہ افغان حکام کی الزام تراشی غیر ذمہ درانہ رویئے کی نشاندہی ہے۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 اکتوبر 2015 - 00:31
پاکستانی فوج کے ترجمان نے قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی حکام ملوث نہیں جب کہ ایسے الزامات غیر ذمہ دارانہ رویئے کی نشاندہی کرتے ہیں۔