اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2015 - 13:01

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کے شہر قندوزکے اسپتال پر امریکی ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے افغانستان کے شہر قندوزکے اسپتال پر امریکی ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ترجمان نے امریکہ کے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے میں متعدد بیمار جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ قندوز کے اسپتال پر امریکی حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔