اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2015 - 00:43

یمن کے فراری اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد سعودی عرب کے شہرجدہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے فراری اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد سعودی عرب کے شہرجدہ پہنچ گئے ہیں۔ یمن کے مستعفی اور فراری صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی غرض سے نیویارک کے دورے پر تھے۔ منصور ہادی نے بان کی مون سے بھی ملاقات کی جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے منصور سے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کو روکنے کے لئے اقدام کرے۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ یمن کا بحران فوجی طاقت سے حل کرنا ممکن نہیں ہے۔