مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ادارہ حج میں ولی فقیہ کے سابق نمائندے آیت اللہ ری شہری نے کہا ہے کہ سعودی حکام اور آل سعود کے بھیانک اور ہولناک جرائم صہیونیوں سے بھی بدتر ہیں اور آل سعود کا خاتمہ قریب ہے آل سعود خادم الحرمین ہونےکا نام نہاد دعوی کرتے ہیں جبکہ صہیونی اس بات کے مدعی نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ منی کے المناک حادثے میں سعودی عرب کے حکام کی نااہلی، غفلت،سستی اور ناقص کارکردگی عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگئی ہے اور آج دنیا بھر کے حجاج کرام آل سعود سے متنفر اور بیزار ہوگئے ہیں۔
آیت اللہ ری شہری نے کہا کہ سعودی حکومت نے اس قسم کے حوادث کی روک تھام کے لئے پہلے سے کوئی اقدام کیوں نہیں کیا ۔
انھوں نے کہا کہ سعودی حکام نے منی میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا زندہ اور مردہ حاجیون کو بلڈوزر سے اٹھا کر کنٹینروں میں ڈالدیا جس کے نتیجے میں جو حجاج زندہ بچ سکتے تھے انھیں بھی قتل کردیا ۔
آل سعود کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اگر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا انتباہ نہ ہوتا تو سعودی حکام کبھی تعاون کرنے کے لئے آمادہ نہ ہوتے آل سعود کا خاتمہ بہت جلد ہونے والا ہے اور دنیا بھر کے مسلمان آل سعود کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
آیت اللہ ری شہری نے کہا کہ میرے نزدیک آل سعود کے بھیانک اور خوفناک جرائم صہیونیوں سےبد ترہیں۔ آل سعود خادم الحرمین ہونےکا نام نہاد دعوی کرتے ہیں جبکہ صہیونی اس بات کے مدعی نہیں ہیں۔