اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2015 - 00:48

ترکی میں علیحدگی پسند کرد تنظیم پ ک ک نے ترکی کے دو فوجیوں کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں علیحدگی پسند کرد تنظیم پ ک ک نے ترکی کے دو فوجیوں کو اغوا کرلیا ہے۔ ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ارزنجان اور تونجلی کے درمیان علیحدگی پسندوں نے ایک بس کو روک کر اس میں سے دو فوجویں کو اغوا کرلیا ہے۔ ترکی کی فوج نے اپنے دو فجوجیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔