اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2015 - 00:27

امریکی جنگی طیاروں نےافغانستان کے شہر قندوز میں بین الاقوامی اسپتال پر بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی وی چینل ایک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نےافغانستان کے شہر قندوز میں بین الاقوامی اسپتال پر بمباری کی  ہےجس کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 9 غیر ملکی بھی شامل ہیں بین الاقوامی طبی ادارے کے ایک اہلکار کے مطابق انہوں نے قندوز میں حملے سے قبل امریکی اوراتحادی فوجوں کو مطلع کردیا تھا کہ یہاں ایک عالمی اسپتال بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود امریکی طیاروں نے نہ صرف اسپتال پر بمباری کی بلکہ 30 منٹ تک اسپتال پر بم برساتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں 105 بیمار زیر علاج تھے اسپتال کے حملے سمیت 200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔