مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی سے ملاقات اور گفتگو کی۔اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گيا، اس ملاقات میں علاقائی مسائل بالخصوص شام اور یمن کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی گئی۔
اجراء کی تاریخ: 3 اکتوبر 2015 - 17:55
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں عرب لیگ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔