مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات اور گفتگو کی۔اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے سعودی وزير خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اجراء کی تاریخ: 30 ستمبر 2015 - 12:02
نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔