مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر المخا میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کے فضائی حملے کے نتیجے میں 8 بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں سعودی جنگی جہازوں نے شادی کی تقریب کو عزا میں بدل دیا۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے جنوب مغربی شہر المخا میں سعودی عرب کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 8 بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھر مقامی انتظامیہ کے مطابق فضائی حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 27 سے زیادہ ہے اور متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے جس کے باعث شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں مارچ سے یمن کے نہتے عوام پر فضائی حملے کیے جارہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے مطابق فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک ساڑھے چار ہزار کے قریب افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آل سعود اس دور کے فرعون ہیں جو غرور اور تکبر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اللہ تعالی انھیں فرعون و نمرود و معاویہ و یزید و صدام کی طرح نابود کرےگا۔
اجراء کی تاریخ: 29 ستمبر 2015 - 00:50
یمن کے شہر المخا میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کے فضائی حملے کے نتیجے میں 8 بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں سعودی جنگی جہازوں نے شادی کی تقریب کو عزا میں بدل دیا۔