اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2015 - 18:14

عراقی فورسز نے الاننار میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے الاننار میں  داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فضائیہ کی ایک کارروائی کے دوران صوبہ الانبار کے کبیسہ علاقہ میں 40 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں داعش کے بعض اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔