افغانستان کے سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں داعش دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں امریکی  ڈرون حملے میں داعش  دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے نازیان میں داعش کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا گیا،حملے میں داعش کے تین افراد موقع پرہلاک ہوگئے،جبکہ حملے میں داعش کا ٹھکانا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔