مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے نماز عید الاضحی میں شرکت کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے عید الاضحی کو ملک کی سلامتی اور ثبات کے لئے اہم قراردیا ہے ۔ بشار اسد نے کہا کہ جب ہم ایکدوسرے کو عید کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہیں تو ہم عید کی برکت اور اللہ تعالی پر ایمان کی برکت پر یقین رکھتے ہیں اور یہ کہ ہم ملک کا دفاع کرنے میں حق پر ہیں ۔شامی صدر نے کہا کہ برکت شام کی سکیورٹی اور امن و ثبات کے لئے اہم ہے لہذا میں تمام شامی شہیروں کو عید کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بشار اسد نے کہا کہ شامی عوام نے ہوشیاری کے ساتھ وہابی دہشت گردوں کے شوم اور دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 ستمبر 2015 - 14:12
شام کے صدر بشار اسد نے نماز عید الاضحی میں شرکت کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے عید الاضحی کو ملک کی سلامتی اور ثبات کے لئے اہم قراردیا ہے۔