اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دفاع مقدس کے جانبازوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی قوم کے صبر و تحمل اور شجاعت و استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے حقوق کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دفاع مقدس کے جانبازوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی قوم کے صبر و تحمل اور شجاعت و استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے حقوق کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ جانبازوں نے دفاع مقدس کے دوران اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ایرانی قوم کو عزت اور سرافرازی عطا کی ہے اوریہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں  ایرانی قوم کا سر فخر کے ساتھ بلند ہے۔

صدر حسن روحانی نے حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب بھی شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں تو ہمیں ان سے جوش اور جذبہ ملتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ شہداء اور جانبازوں نے ایرانی عوا مکے حقوق کے حصول کی راہیں ہموار کردی ہیں اور ایرانی قوم اپنے حقوق کے حصول کے سلسلے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔