اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کیلیے آنیوالی فلسطینی خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بیت المقدس اور قبلہ اول کے قرب وجوار کاماحول دوبارہ کشیدہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کیلیے آنیوالی فلسطینی خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بیت المقدس اور قبلہ اول کے قرب وجوار کاماحول دوبارہ کشیدہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کی جامع القبلی میں دھاوا بولنے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود خواتین نے انھیں روکا، اس پر قابض فوجیوں نے خواتین پر لاٹھیاں برسائیں اور ان کے روکنے کے باوجود صہیونی فوجی مسجد کے اندر داخل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج اور پولیس کے مسلح اہلکار خواتین پر ٹوٹ  پڑے اور اندھا دھند لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں3 خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔