مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروو نے کہا ہے کہ دنیا کے مسلمان وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو مکہ مکرمہ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کو تباہ کرنے کے بعد نام نہاد "دولت اسلامیہ" کے دہشت گرد مسلمانوں کے مقدس ترین شہروں مکہ، مدینہ کی جانب ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ چیچنیا کے رہنما نے کہا کہ وہابی داعش دہشت گرد ،درحقیقت اسلام کے بہت بڑے دشمن ہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں معروف علماء کو قتل کیا اور صدیوں پرانی اسلامی یادگاروں کو مسمار کر دیا، کادیروو نے کہا کہ داعش دہشت گرد یہ سب کچھ مغرب کی براہ راست حمایت کے تحت ہو کررہے ہیں۔ کادیرو نے کہا کہ مسلمان بیدار ہیں اور مسلمانوں کی وہابی تنگ نظر اور منحرف ملاؤں پر قریبی نظر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 ستمبر 2015 - 01:52
چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروو نے کہا ہے کہ دنیا کے مسلمان وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو مکہ مکرمہ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔