سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش بیلٹ برآمد کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش بیلٹ برآمد کرلی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے مختلف اضلاع میں پولیس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے بم لگی بیلٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے جب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور پولیس پر دستی بم بھی پھینکا تاہم اس دوران پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے احمد الزاہرانی اور محمد الزاہرانی کو گرفتار کر لیا جب کہ ان کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب دوسرے ممالک میں دہشت گرد صادرکرنے کا سب سے بڑا مرکز ہے 11 ستمبر کے واقعہ میں بھی سعودی عرب کے دہشت گرد ملوث تھے اور تمام اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی میں سعودی عرب ملوث ہے۔ سعودی عرب کو دہشت گردی کا بہت بڑا مرکز تصور کیا جاتا ہے جہاں سے دہشت گردوں کو مالی وسائل اور افرادی قوت ملتی ہے۔