اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2015 - 13:02

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں اور مقابلے کے دوران 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں پاکستان کو وہابی فکر وسوچ اور دہشت گردوں سے زبردست خطرات لاحق ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں اور مقابلے کے دوران 8 وہابی  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں پاکستان کو وہابی فکر و سوچ اور وہابی دہشت گردوں سے زبردست خطرات لاحق ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق نیو کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 2 وہبی دہشت گرد مارے گئے۔
قصبہ کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک وہابی دہشت مارا گیا، ہلاک ہونے والا  دہشت گرد رینجرز کے سپاہی کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کراچی میں کئی دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

موچکو اور ڈاکس میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد رشید، واحد داد، نادر جھینگوں ہلاک ہوگئے ۔

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کا تعلق عزیربلوچ گروپ سے تھا،جس کی شاخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔