مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں پولیس اور حساس اداروں نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 خواتین سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹس برآمد کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پہلی کارروائی حیدر آباد میں تھانہ بی سیکشن کے علاقے یونٹ نمبر10 میں کی جب کہ دوسری کارروائی تھانہ حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 میں ایک پانی صاف کرنے والے نجی فلٹر پلانٹ پر کی۔ پولیس نے دونوں کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، ان میں سے کوئی فرد بھی سندھ سے تعلق نہیں رکھتا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ کے ساتھ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مواد سے بھرے 35 ڈرم، خود کش جیکٹس اور بھاری مقداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قبضے میں لئے گئے دھماکہ خیز مواد سے پورے حیدرآباد میں تباہی پھیلائی جا سکتی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 16 ستمبر 2015 - 16:56
پاکستان کے صوبہ سندھ میں پولیس اور حساس اداروں نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 خواتین سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹس برآمد کئے ہیں۔