پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاکستانی فوج کے ایک افسر بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاکستانی فوج کے ایک افسر بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جھڑپ شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں ہوئی۔ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز نے پانچ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس واقعہ میں پاک فوج کے ایک افسر بھی جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان کو وہابی دہشت گردوں کی جانب سے زبردست خطرہ لاحق ہے اور پاکستانی کی موجودہ حکومت وہابی دہشت گردوں کے خطرے کو چھپانے کے لئے پاکستان کی سیاسی جماعتوں پر دباؤ قائم کئے ہوئے ہے تاکہ وہابی دہشت گردوں کی طرف سے عوام کی توجہ ہٹ جائے۔