اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2015 - 00:23

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان کے اخبار الدیار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی شام کی انٹیلیجنس کے سربراہ علی مملوک نے قاہرہ میں مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا  کہ وہ بشار اسد کی حمایت کرتے ہیں۔ مصری صدر نےکہا کہ مصر اور شام کی سکیورٹی کا آّپس میں گہرا تعلق ہے۔