اجراء کی تاریخ: 14 ستمبر 2015 - 00:32

عرب ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب میں یمنی فوج اور قبائل کے راکٹ حملے میں قطر کا ایک فوجی افسر ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ مآرب میں  یمنی فوج اور قبائل کے راکٹ حملے میں قطر کا ایک فوجی افسر ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قطر کا فوجی افسر یمن کے خلاف سعودی عرب کے اتحاد میں شامل تھا۔ یمنی فوج نے ظہران شہر کے الربوعہ علاقہ میں  بھی سعودی عرب کی تین فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔