عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ گروہ کے افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ گروہ کے افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس دہشت گرد گروہ میں 5 افراد شامل ہیں جنھوں نے جنوب بغداد کی کمانڈ سنبھال رکھی تھی گرفتار ہونے والے افراد میں داعش کا اہم کمانڈر ابو ہشام بھی شامل ہے۔