اجراء کی تاریخ: 12 ستمبر 2015 - 13:26

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم عبداللہ احمد الجبوری ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کرنے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے ڈپٹی اسپیکر نے مہرآباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم عبداللہ احمد الجبوری ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کرنے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے ڈپٹی اسپیکر ابوترابی فرد نے مہرآباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ تہران کا دوسرا دورہ ہے۔ سلیم جبوری ایرانی اسپیکر لاریجانی ، صدر روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

لیبلز